خلیج اردو
دبئی: دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ایک اعلان کے مطابق جمعرات یکم دسمبر سے ہفتہ 3 دسمبر تک تمام پبلک پارکنگ مفت ہوں گی۔ تاہم یہ اصول ملٹی لیول پارکنگ ٹرمینلز پر لاگو نہیں ہوگا۔
نظر ثانی کے بعد جو سروس ٹائمنگ کا اطلاق ہے وہ کسٹمر ہیپی نس مراکز اور ادا شدہ پارکنگ زونز پر ہوتا ہے۔ یہ یاد رہے کہ اتوار کو دبئی میں پارکنگ پہلے سے ہی مفت ہے۔
آر ٹی اے نے عوامی بسوں، دبئی میٹرو اور ٹرام کے لیے سروس کے اوقات کار کا بھی اعلان کیا ہے۔
دبئی میٹرو، ٹرام 30 نومبر سے 3 دسمبر تک میٹرو کی ریڈ اور گرین لائنیں صبح 5 بجے سے دوپہر 1 بجے تک چلیں گی۔ 4 دسمبر کو دونوں لائنیں صبح 8 بجے سے رات 12 بجے یعنی آدھی رات تک کام کریں گی۔
30 نومبر سے 3 دسمبر تک ٹرام صبح 6 بجے سے 1 بجے تک سروس میں رہے گی جبکہ 4 دسمبر کو صبح 9 بجے سے 1 بجے تک چلے گی۔
دبئی بس سروس میں بسیں یکم دسمبر سے 4 دسمبر کو صبح 6 بجے سے اگلے دن صبح 1 بجے تک چلیں گی جبکہ موجودہ انٹرسٹی روٹس کام میں ہیں۔
واٹر ٹیکسی کی سہولیت دوپہر 3 بجے سے رات 11 بجے تک طلب کی بنیاد پر چلائے گی۔
Source: Khaleej Times