خلیج اردو
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے متحدہ عرب امارات کے 51 ویں قومی دن سے قبل 1530 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔
شیخ محمد نے معاف کیے گئے قیدیوں کی مالی ذمہ داریوں سے متعلق حل کا بھی وعدہ کیا جنہیں مختلف جرائم کے لیے جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔
شیخ محمد نے یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی اصلاح کیلئے معاف کرنے کی روایت کے تحت کیا ہے۔
Source: Khaleej Times