
خلیج اردو
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں اگست 2025 کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جو یکم اگست سے نافذ العمل ہوں گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ماہانہ جائزہ لینے کا یہ سلسلہ دس سال قبل عالمی نرخوں کے ساتھ ہم آہنگی کیلئے شروع کیا گیا تھا۔
نئی قیمتوں کے مطابق: سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.69 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو جولائی میں 2.70 درہم تھی۔
اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.57 درہم فی لیٹر ہوگی، جو موجودہ نرخ 2.58 درہم سے کم ہے۔
ای پلس 91 پیٹرول 2.50 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جو جولائی کے 2.51 درہم سے معمولی کم ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے 2.78 درہم فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے، جو جولائی میں 2.63 درہم فی لیٹر تھی۔
ماہرین کے مطابق، ایندھن کی قیمتیں مہنگائی پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہیں، اس لیے پیٹرولیم نرخوں میں استحکام نقل و حمل کے اخراجات اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یو اے ای بدستور دنیا کے ان 25 ممالک میں شامل ہے جہاں پیٹرول کی قیمتیں سب سے کم ہیں، جہاں اوسط نرخ 2.58 درہم فی لیٹر ہے۔






