خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے پیر کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ سرکاری اور نیم سرکاری ملازمین کے لیے انٹری اور ورک پرمٹ اور گھریلو ملازمین کے لیے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔
تاہم، ملک میں داخلے ہونے والے ورکرز کو کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا۔ جیسا کے کورونا ٹیسٹ کروانا لازم قرار دیا جا سکتا ہے۔
اس فیصلے کا اعلان یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کی جانب سے آئی سی اے کی حوالے سے کیا گیا ہے۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ ویلیڈ رہائشی ویزوں کے حامل ورکرز اور بشمول سرکاری اور نیم سرکاری محکموں کے ملازمین بغیر کسی روک ٹوک کے ملک میں دوبارہ داخل ہوپائیں گے۔
تاہم، ملک میں داخل ہونے کے خواہش مند افراد کو آئی سی اے کی ویب سائٹ ica.gov.ae پر درخواست داخل کرنی ہوگی۔
The Federal Authority for Identity and Citizenship in coordination with the NCEMA resumes the granting of entry permits for domestic workers as well as employment permits for government and semi-governmental entities and vital facilities in the country#CommitToWin pic.twitter.com/lAU1cfnWjp
— NCEMA UAE (@NCEMAUAE) October 5, 2020
Source: Khaleej Times







