عالمی خبریں

برازیل: سپر مارکیٹ کی شیلفیں گرنے سے ایک خاتون ورکر جاں بحق، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

برازیل کی ایک سپر مارکیٹ میں شیلفیں ایک دوسرے کے اوپر گرنے سے ایک ورکر نیچے آ کر جاں بحق ہوگئی۔

جبکہ شمالی برازیل کے ساو لیوس میں میٹیس ایٹاکارجو مکس سپر مارکیٹ میں جمعہ کی شام کو پیش آنے والے اس واقعے میں عملے اور صارفین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

https://www.instagram.com/p/CF77KxZh1cO/?utm_source=ig_web_copy_link

سپر مارکیٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں نے اس افسوس ناک حادثے کی ویڈیو ریکارڈ کر لی، جس میں لوہے کے بنی شیلفوں میں سے جب ایک شیلف گری تو اس کے ساتھ ایک ایک بعد ایک شیلف ایک دوسرے کے اوپر گرنے لگی۔

ویڈیو میں لوگوں کو شیلفوں کے گرنے کی آواز سے ڈر کر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم، جاںبحق ہونے والے کی شناخت ایلین ڈی اولیویرا روڈریگس کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 21 سال ہے اور وہ گزشتہ 3 ماہ سے مارکیٹ میں نوکری کر رہی تھی۔

جانبحق ہونے والی خاتون حادثے کے وقت شیلفوں میں پراڈکٹس رکھ رہی تھی۔

مزید برآں، جانبحق ہونے والی خاتون کی کزن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایلین سپر مارکیٹ میں نوکری ملنے پر بہت خوش تھی۔

ڈیلی میل کے مطابق حادثے کے بعد بیشتر افراد ملبے تلے دب گئے تھے جنہیں نکالنے کےلیے 270 فائر فائٹر 11 گھنٹوں تک ریسکیو آپریشن کرتے رہے۔ تاہم ابھی حادثے کی وجہ نہیں معلوم کی جا سکی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button