متحدہ عرب امارات

کرونا کے خلاف جنگ ، متحدہ عرب امارات میں کرونا ٹیسٹ کی شرح میں 11 فیصد اضافہ

خلیج اردو

11 نومبر 2020

دبئی: متحدہ عرب امارات میں کرونا وبا کو قابو کرنے اور ملک سے مکمل صفایا کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔۔۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات میں چار سے لے کر دس نومبر کے درمیان آٹھ لاکھ 94 ہزار ایک سو چار کرونا کے ٹیسٹ کیے گئے جوکہ گزشتہ اعداد و شمار کے مقابلے میں گیارہ فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے اموات کی شرح میں بھی واضح کمی نظر آئیں۔مباحث ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں صرف 15 شہری جاں بحق ہوئے جو کہ گزشتہ اعدادوشمار ار کے مقابلے میں 29 فیصد کم ہے۔

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے اموات کی شرح صرف 0.4 فیصد ہے جو کہ دنیا بھر میں سب سے کم ہے ۔ نیشنل کرائسز اینڈ ڈاکٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر سیف الدھیری نے کرونا کیسز اور شرعی واقعات میں کمی کو حکومتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی اقدامات سے کرونا سے ہونے والی اموات کی شرح میں واضح کمی نظر آئی ہے۔

حکومت شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام تر اقدامات کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے تمام شہریوں سے حکومت سے تعاون جاری رکھنے اور حفاظتی تدابیر اپنانے کی بھی اپیل کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button