متحدہ عرب امارات

شارجہ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال ٹریفک حادثات میں انچاس فیصد کمی

خلیج اردو

11 نومبر 2020

شارجہ:شارجہ پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2019 کے مقابلے میں رواں برس ٹریفک حادثات میں 49 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔شارجہ پولیس کے ٹریفک اینڈ پیٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل محمد علی نقبی نے بتایا کہ رواں برس کے 10 ماہ کے دوران شارجہ میں ٹریفک کے 271 واقعات پیش آئے جبکہ گزشتہ برس کے پہلے دس ماہ کے دوران 532 ٹریفک حادثات ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں کمی کی وجہ پولیس کی جانب سے عوام میں ٹریفک سے متعلق شعور بڑھانے اور سڑکوں کو مزید بہتر اور آرام دہ بنانا ہے۔

 

لیفٹینٹ کرنل محمد علی نقبی نے بہترین اقدامات اور کارکردگی پر شارجہ پولیس کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے شہریوں سے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی بھی درخواست کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button