متحدہ عرب امارات

کرونا کے خلاف بہترین اقدامات متحدہ عرب امارات وبا پر مکمل قابو پانے کے قریب

خلیج اردو
11 نومبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات کرونا وبا سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا۔۔۔متحدہ عرب امارات کے نیشنل کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر صاحب کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے قرآن اور لباس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے تمام تراقدامات کرتے ہوئے لوگوں کو کرو نہ سے محفوظ رکھنے کو یقینی بنایا۔

ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ کرونا وبا سے معیشت ،صحت، کھیل اور سیاحت سمیت تمام شعبہ متاثر ہوئے۔۔۔متحدہ عرب امارات نے اپنی بہترین حکمت عملی سے سے نہ صرف اس وبا کو کنٹرول کیا بلکہ معمولات زندگی کو بھی بحال کیا۔

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کرونا وائرس سے اموات میں 29 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ ملک بھر میں چار نومبر سے لے کر 10 نومبر کے درمیان آٹھ لاکھ سے زائد ٹیسٹز کیے گئے۔ حکومت نے کرونا وبا سے مکمل طور چٹھکارا حاصل کرنے کے لیے عوام سے تمام پر احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button