متحدہ عرب امارات

شیخہ فاطمہ بنت مبارک نے لبنان دھماکے میں آنکھ ضائع ہونے والی بچی کے علاج کا ذمہ اٹھا لیا

لبنان دھماکے میں بچی کی آنکھ ضائع ہوگئی تھی متحدہ عرب امارات میں لبنان کے سفیر نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا

(خلیج اردو ) شیخہ فاطمہ بنت مبارک نے لبنان دھماکے میں آنکھ ضائع ہونے والی بچی کے علاج کا ذمہ اٹھا لیا ۔لبنان دھماکے میں بچی کی آنکھ ضائع ہوگئی تھی متحدہ عرب امارات میں لبنان کے سفیر نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور شیخہ فاطمہ کا شکریہ ادا کیا ۔

شیخہ فاطمہ بنت مبارک جو فیملی ڈیولپمنٹ فاونڈیشن کی چیر پرسن ہے نے لبنان دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج کا ذمہ اٹھایا ہے ۔ شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے لبنان اسپتال وفد بھیجا گیا جنہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والی بچی کا معائنہ کیا اور بچی کے آنکھ کا اعلان کرنے کے لئے کوششیں تیز کردی ۔

لبنان دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک 40 سالہ اور 52 سالہ شخص کی بھی جانج پڑتال کی گئی جنکا علاج بھی جلد شروع کیا جائے گا ۔

حماد سعید سلطان آل شمسی جو متحدہ عرب امارات میں لبنان کے سفیر ہے اس نے لبنان دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے لئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے مہیا کی جانے والی امداد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات بغیر تفریق کے انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے ۔ انہوں نے لبنان دھماکے میں زخمیوں کی مدد پر متحدہ عرب امارات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button