(خلیج اردو ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم دورے پر چین چلے گئے ۔وفاقی وزیر خارجہ کا چین دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں وہ مختلف وفود سے ملاقاتیں کرنگے جس میں مختلف امور زیر بحث آئینگی ۔
وفاقی وزیر خارجہ نے چین جانے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے ۔ملاقات کی اور دورے کے خدوخال سے آگاہ کیا ۔ شاہ محمود قریشی چین میں ہم منصب وینگ ای سے ملاقات کرنگے جس جو دونوں ممالک کے لئے سود من ثابت ہوگی ۔
وزیر خارجہ کے ساتھ اپنا وفد شامل ہے جو چین کے صوبے ہینین گئے ہیں ۔
دورے کے دوران دونوں وفود کویڈ 19 کے بعد پیدا ہونے والے حالات کا بھی جائزہ لینگے ۔اس دورے سے چین اور پاکستان کے مابین جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔
اس دورے کی پہلی ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری پر بحث کی جائے گی کہ کیسے 62 بلین ڈالر منصوبے کو تکمیل کیا جائے اور اس کو درپیش چیلنجز سے کیسے نکلا جاسکتا ہے ۔
Source :Gulf News




