خلیج اردو
دبئی: عجمان میں دو افراد کو فون فراڈ اسکینڈل کے الزام میں سات سال قید کی سزا سنا دیی گئی ہے۔
عجمان کی کریمنل کورٹ نے ایشیائی باشندوں جن میں 39 سالہ ایف ایچ ، ایم ایف، اور 32 سالہ افریقی بی کے کو 7,800 درہم جرمانہ بھی کیا ہے۔
یہی رقم کی ان ملزم نےمتائثرہ افراد سے دھوکہ دہی کی تھی۔
پولیس نے ان تینوں کو اس وقت گرفتار کر لیا جب متاثرہ خاتون نے جرم کی اطلاع دینے کے لیے سٹیشن سے رجوع کیا۔
متاثرہ افراد نے بتایا کہ ان افراد نے اسے فون پر کال کی تھی اور مقامی بینک کے ملازمین کی نقالی کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ وہ انہیں اپنے بینک کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اپنے شناختی کارڈ اور کریڈٹ کارڈ کی کاپی بھیجیں۔
اس کے بعد مدعا علیہان نے معلومات کو ای-بینکنگ سسٹم میں داخل کیا۔ رقم چوری کرنے کے بعد متاثرہ نے انہیں وہ کوڈ بھی دیا جو اسے موصول ہوا تھا۔
وردات کا پتہ تب چلا جب ایک متاثرہ شخص کو یہ پیغام ملا کہ اس کے اکاؤنٹ سے 7,800 ٹرانسفر کر دیے گئے ہیں اور وہ کہیں اور نہیں گیا بلکہ چوری ہو گیا ہے۔
Source: Khaleej Times