خلیج اردو
دبئی: ایک ایسی ویب سائٹ بنانا جو انسانی اسمگلنگ کو فروغ دینے کیلئے معلومات شائع کرتی ہو، اس جا بنانا یا اس کا منتظم بننا ایک سنگین جرم ہے اور اس پر متحدہ عرب امارات میں ایک ملین درہم تک جرمانے کی سزا ہے۔
پبلک پراسیکیوشن نے ایک حالیہ پوسٹ میں اس بات کا اعادہ کیا کہ ایسی ویب سائٹس کی منجمنٹ کرنا جو انسانی اسمگلنگ یا انسانی اعضاء کی تجارت کو تقویت دیتا ہو، مجرموں کو جیل اور کم از کم 500,000 درہم جرمانہ ہو سکتا ہے۔
2021 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 34 کا آرٹیکل 32، ای کرائمز اور مختلف افواہوں سے نمٹنے کے لیے استعمال ہوتا ہے جس کے مطابق کوئی بھی ویب سائٹ بناتا ہے یا اس کا انتظام کرتا ہے یا اس کی نگرانی کرتا ہے یا معلومات یا معلوماتی نیٹ ورک یا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع کو انسانی اسمگلنگ یا انسانی اعضاء کی تجارت یا اس میں غیر قانونی لین دین کے مقصد سے شائع کرتا ہے تو یہ قابل گرفت ہے۔
مذکورہ بالا جرائم کا مرتکب ہونے والا شخص کو عارضی قید اور مالیاتی جرمانے کی سزا سنائی جائے گی۔ کم از کم جرمانہ پانچ لاکھ اور زیادہ سے زیادہ دس لاکھ درہم جرمانہ ہوگا۔
Source: Khaleej Times