
خلیج اردو
24 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات اگلے پاس سالوں میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ذرعی اصلاحات اور ذراعت میں جدت کے حوالے سے پرجوش ہے۔ اس حوالے سے عالمی مہم کی نمائندگی کیلئے امارات تیار ہے۔
اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ذراعت میں تجدید کے حوالے سے مشن اے آئی ایم کلائمٹ شروع کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
شیخ محمد نے امریکی صدر کے زیر اہتمام عالمی موسمیاتی سمٹ سے خطاب کے دوران 40 ممالک کے سربراہان سے خطاب کے دوران کہی۔
متحدہ عرب امارات امریکہ کے ساتھ ملکر برطانیہ ، برازیل ، ڈنمارک ، اسرائیل ، سنگاپور ، آسٹریلیا اور یوروگووے کے تعاون سے اس کی بنیاد رکھیں گے۔
بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے دنیا کی کمزور خوراک کی پیداوار کو خطرہ لاحق ہے۔ اس بحران کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ اور موسم کی تبدیلیوں نے دیرینہ زرعی طریقوں کو نقصان پہنچایا ہے اور بہت سے کسانوں کو غربت کی قریب لاکھڑا کیا ہے۔
Source : Khaleej Times