
خلیج اردو
10 فروری 2021
فوجیرہ : فوجیرہ میں ایک میڈیٹرین عدالت نے دو نوجوان عرب شہریوں کو تیزرفتاری کی وجہ سے دوسروں کیلئے خطرہ پیدا کرنے کے پاداش میں 6500 درہم جرمانہ کیا ہے۔
تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ان میں سے پہلا ملزم السیف سے کے ایم راؤنڈ اباؤٹ کی طرف سے سڑک کے دائیں لین پر تیز رفتاری سے آرہا تھا کہ اچانک اس سے گاڑی بے قابو ہو گئی۔ گاڑی سڑک سے ہٹ کر ایک اور گاڑی سے جاٹکرائی ۔ دوسری گاڑی بھی تیز رفتاری سے چل رہی تھی اور ان دونوں کی وجہ سے قریبی دو دکانوں کو نقصان پہنچا۔
پہلے ملزم نے لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کے اپنے الزام کو قبول کیا تاہم اس بات سے انکار کیا کہ انہوں نے گاڑی تیز رفتاری سے چلائی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ کار چلا رہا تھا کہ اچانک دوسری کار سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میری کار کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار کون ہے۔
ملزم نے دعوی کیا کہ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب اس نے بریک لگائی اور اس کے نتیجے میں اسٹیئرنگ کا کنٹرول اس کے ہاتھ سے نکل گیا۔ دوسرا ملزم جو بائیں لین میں گاڑی چلا رہا تھا ، نے حادثے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ نہیں جانتا کہ حادثہ کیسے پیش آیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کے دلائل جھٹلاتے ہوئے انہیں ویڈیو فوٹیج دیکھائی جس سے یہ ثابت ہوا کہ تیز رفتاری سے گاڑی چلارہے تھے۔
عدالت نے پہلے اور دوسرے ملزم کو حکم دیاکہ وہ بالترتیب 3500 درہم اور 2900 درہم کا جرمانہ ادا کرے۔ اس کے علاوہ دونوں فی کس 50 درہم کا جرمانہ ادا کریں جو عدالتی اخراجات ہیں۔
Source : Khaleej Times







