
خلیج اردو آن لائن:
اگر آپ متحدہ عرب امارات میں ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں تو اس ممکن کے ہےکہ آپ پر بھاری جرمانوں اور بلیک پوائنٹس کے ساتھ ساتھ آپکی گاڑی بھی ضبط کر لی جائے۔
لہذا آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ گاڑی ضبط کیسے اور کیوں ہوتی ہے اور صورت میں آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ ذیل میں دیے گئے مضمون میں اس حوالے سے تمام ضروری معلومات فراہم کی گئی ہے۔
گاڑی کب ضبط کی جاتی ہے؟
متحدہ عرب امارات کے قوانین ٹریفک کی محفوظ روانی کو برقرار رکھتے ہیں اور کسی بھی ایسی خلاف ورزی پر جس سے دوسروں کی زندگیاں خطرے میں پڑیں اس پر سخت سزا دی جاتی ہے۔
لہذا آپ کی گاڑی ا صورت میں ضبط ہوگی اگر آپ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں، جیسا کہ سگنل توڑنا، شراب کے نشے میں گاڑی چلانا، یا حادثے کا باعث بننے کے بعد فرار ہونے جیسی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کیصورت میں آپ کی گاڑی ضبط کی جا سکتی ہے۔
اگر آپ کو ایسی ٹکٹ جاری کی گئی ہے جس پر لکھا ہوا کہ گاڑی ضبط کی جائے گی تو آپ کو ایسی صورت میں اپنی امارات کے ٹریفک اینڈ لائسنسنگ سروس سنٹر جانا ہوگا۔
کیا آپ گاڑی ضبط ہونے سے چھوٹ حاصل کر سکتے ہیں؟
اگر آپ کی گاڑی ضبط کر لی گئی ہے تو آپ کے پاس ایک آپشن ہوگی جس کے تحت گاڑی کو ضبطگی سے بچانے کے آپ خاص رقم جمع کروانی ہوگی۔ جو مختلف امارات میں مختلف ہو سکتی ہے۔
ابوظہبی کے گاڑیوں کی ضبطگی کے 2020 کے قانون نمبر 5 کے تحت کسی بھی شخص کو ضبط کی گئی گاڑی کو چھڑوانے کے لیے مخصوص جرمانوں کے ساتھ 50 ہزار درہم ادا کرنے ہوں گے۔
اسمارٹ امپاؤنڈ یعنی گاڑیوں کی اسمارٹ ضبطگی کیا ہے؟
اگر آپ گاڑی کو ضبطگی سے بچانے کے لیے چھوٹ حاصل کرنے کے لیے اپلائی نہیں کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس اسمارٹ امپاؤنڈ حاصل کرنے کی آپشن موجود ہوگی۔ اس آپشن میں آپ کی گاڑی میں ایک ڈیوائس لگا دی جاتی ہے جو کا سٹیلائٹ کے ساتھ منسلک ہوتی ہے اور یہ ڈیوائس اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ضبطگی کے دورانیے میں اگر گاڑی کو چلایا گیا تو اسے کنٹرول روم میں مانیٹر کیا جائے گا۔
اور جب گاڑی کی ضبطگی کا دورانیہ ختم ہوجائے اور تمام جرمانے ادا کر دیے جانے کے بعد اس ڈیوائس کو متعلقہ حکام کو واپس کرنا ہوتا ہے۔
اسمارٹ امپاؤنڈ کے دوران گاڑی چلانے کی صورت میں کیا ہوگا؟
اگر آپ کی گاڑی اسمارٹ امپاؤنڈ کے تحت تھی اور آپ نے پھر بھی اس پر سفر کیا تو اس صورت میں آپ پر اسمارٹ امپاؤنڈ دوبارہ سے نافذ کر دیا جائے گا اور ضبطگی کے دورانیہ کو مخصوص جرمانے کے ساتھ تبدیل کر دیا جائے گا۔ یا پھر گاڑی کو ضبط کر کے ضبطگی کا دورانیہ ختم ہونے تک سرکاری امپاؤںڈ یارڈ رکھا جائے گا۔
فیس:
ضبطگی کے دوران آپ کو دیگر جرمانوں کے علاوہ کچھ مخصوص فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔
اگر گاڑی سرکاری امپاؤنڈ یارڈ پر رکھی گئی ہے تو چھڑوانے کی صورت میں 100 درہم ریلیز سرٹیفکیٹ فیس ادا کرنی ہوگی۔ اور اگر گاڑی چھڑوائی نہیں گئی اور ضبطگی کا دورانیہ ختم ہوگیا ہے تو آپ گاڑی کے مالک پر 50 درہم سٹوریج فیس عائد ہوگی، بشرطیکہ یہ فیس 3 ہزار درہم سے نہ بڑھے۔
اسمارٹ امپاؤنڈ سروس:
اگر آپ اسمارٹ امپاؤنڈ کی سروس حاصل کرتے ہیں تو آپ کو درج ذیل سروس چارجز عائد کیے جائیں گے:
پہلے مہینے کے لیے 500 درہم،
اور اسکے بعد ہر مہینے کے 100 درہم،
اور گاڑی کی ضبطگی کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد بھی گاڑی نہ چھڑوانے کی صورت میں 8ویں دن سے تاخیر کی صورت میں 50 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اور اسمارٹ امپاؤنڈ ڈیوائس ضبطگی کا دورانیہ ختم ہونے اور جرمانوں کی ادائیگی کے بعد ٹریفک اینڈ لائسنسنگ سنٹر کو واپس کرنا ہوگی۔
Source: Gulf News







