متحدہ عرب امارات

ہفتہ وار محظوظ لائیو قرعہ اندازی:دس خوش نصیب افراد ایک ا، ایک لاکھ درہم کی انعامی جیتنے میں کامیاب ہوگئے

خلیج اردو

دبئی:محظوظ کی 62ویں ہفتہ وار لکی ڈرا میں دس خوش نصیب افراد نے مجموعی طور پر دس لاکھ درہم کا دوسرا بڑا انعام جیت لیا۔انعام جیتنے والے ہر خوش نصیب کے حصے میں انفرادی طور پر ایک ایک لاکھ درہم کی رقم آئی۔ان تمام افراد کے پانچ میں سے چار نمبر لکی ڈرا کے نمبر سے میچ ہوئے۔

اس کے علاوہ 783 افراد نے انفرادی طور پر ساڑھے تین سو درہم جیتے۔62 میں ہفتہ وار لکی ڈرا کے دوران مجموعی طور پر پر 15 لاکھ 74 ہزار پچاس درہم کی انعامی رقم جیتی گئی۔محظوظ لکی ڈرا کا سب سے بڑا انعام ایک کروڑ درہم کا ہے جس کا اعلان پانچ فروری کو کیا جائے گا۔

رواں ہفتے لکی ڈرا میں شامل نہ ہونے والے افراد محظوظ کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے آپ کو رجسٹر کروا سکتے ہیں یا پینتیس درہم کی پانی کی بوتل خرید کر بھی رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔لکی ڈرا میں شامل ہونے کے لئے خریدی جانے والی پانی کی بوتل رقم سے ان افراد کیلئے صاف پانی کا بندوبست کیا جاتا ہے جو اس نعمت سے محروم ہیں۔

عربی میں محظوظ کا مطلب خوش قسمت ہے۔یہ پہلی ہفتہ وار لائیو قراندازی ہے جس میں میں ہر ہفتے کئی خوش نصیب افراد لاکھوں درہم جیتنے میں کامیاب ہوتے ہیں جوان کی زندگی بدل دیتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button