خلیج اردو
12 نومبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات کے حکام نے عمرہ کیلئے نئی گائیڈلائن جاری کی ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے والون کو ان ضوبط پر عمل داری کرنی ہوگی۔
عمر کی حد اور پی سی آر ٹیسٹ
وہ تمام افراد جن کی عمر 18 سال سے 50 سال تک ہے وہ ہی عمرہ کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔ ان تمام افراد کیلئے لازمی ہے کہ ان کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آیا ہو۔ یہ متحدہ عرب امارات سے روانہ ہونے سے پہلے 72 گھنٹوں میں آپ کیلئے لازمی ہے کہ آپ نے پی سی آر ٹیسٹ کیا ہو۔
اپلیکیشن
تمام زائرین کو عمرہ ادائگی کے حوالے سے انلائن اپلائی کرنی ہوگی۔ تمام افراد کو ایتمارنا اپلیکیشن جو کہ وزارت حج اور عمرہ ادائگی سے متعلق وزارت کی ملکیت ہے۔ مسافروں کو توکلنا اپلیکیشن انسٹال کرنا چاہیئے۔
قرنٹائن سپورٹ
سعودی عرب پہنچنے پر تمام زائرین کو 3 دنوں کیلئے خود کو قرنٹائن کرنا چاہیئے۔ ان مسافروں کو عمرے ادائیگی کیلئے اپنے لیے ٹرانسپورٹ سسٹم کی ارینجمنٹ کرنی ہوگی۔
اس کے علاوہ تمام اماراتیوں کو متحدہ عرب امارات میں سعودی سفارتخانے سے ویزہ بھی حاصل کرنا ہوگا۔
Source : Gulf News