خلیج اردو
02 جون 2021
دبئی: متحدہ عرب امارات میں ایک مطالعے سے کرونا وائرس انفیکشن اور وٹامن ڈی کی کمی کے درمیان مضبوط تعلق پایا ہے۔ ابوظبہی محکمہ صحت اب لوگوں کی حوصلہ افزائی کررہا ہے کہ وہ اپنا وٹامن ڈی کا لیول بڑھائیں۔
522 کرونا مریضوں کے مطالعہ کے دوران معلوم ہوا کہ 59 فیصد مریضوں میں وٹامن ڈی کی کمی تھی اور ان میں علامات زیادہ سخت تھی۔
70 فیصد سے زیادہ آبادی میں وٹامن ڈی کی کمی ہے۔
یہ نیا ریسرچ ڈاکٹر حبیبہ السفر نامی ریسرچر اور زید یونیورسٹی میں کلنکل بائیوکیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسفر ڈاکٹر فاطمی الانوتی نے کی ہے جس کی ابوظبہی کی کمیٹی برائے ہیلتھ ریسرچ ایتھکس نے دی ہے۔
مطالعے کے مطابق کم وٹامن ڈی لیول کرونا وائرس کی صورت میں مرنے کے زیادہ امکانات لاتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر وائرل بیماریوں جیسے افلوئنزا وغیرہ میں بھی زیادہ تر سبب بنتی ہے۔
محکمہ صحت ابوظہبی نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وٹامن ڈی کی اضافی اہمیت کو نوٹ کریں۔ حفاظتی ویکسن کے علاوہ اس طرح کے انسدادی اقدام ہمارے معاشرے کی صحت اور حفاظت کو برقرار رکھنے میں اہم ثابت ہوں گے۔
Source : Khaleej Times






