عالمی خبریں

باپ نے بیٹے کو ڈرانے کے لیے عمارت کی چوتھی منزل کی کھڑکی سے باہر لٹکا دیا، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

مصر میں پیش آٰیا ایک خوفناک واقع جس میں ایک بے حس باپ نے اپنے بیٹے کو ڈرانے کے لیے اسے عمارت کی چوتھی منزل کی کھڑکی سے باہر لٹکا دیا۔ تاہم، حکام نے بے حسی کا مظاہرہ کرنے والے باپ کو گرفتار کر لیا ہے۔

واقعہ مصر کے شہر الشوروک میں پیش آیا۔ اس عمل میں باپ کے ایک دوست نے بھی اسکا ساتھ دیا۔

خوش قسمتی سے اس خوفناک منظر کو ہمسایوں نے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس عمل کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچے کو کھڑکی سے باہر لٹکایا جا رہا ہے۔ اور اسی دوران ایک خاتون مداخلت کرتی ہے اور انہیں کہتی ہے کہ وہ انکی رپورٹ پولیس کو کردے گی۔ جس کے بعد دونوں افراد بچے کو واپس اندر کھینچ لیتے ہیں۔

بچے کو ویڈیو میں روتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔

تاہم، بچے کے باپ کو اپنی بیٹے کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ اس کے دوست نے تصدیق کی ہے وہ اور بچے کا باپ اسے ڈرانے کی کوشش کر رہے تھے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button