خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں آج دن کے اوقات میں آسمان کے دھندلے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو اس کے مطابق اپنی منصوبہ بندی کرنی چاہیئے۔
موسمیات کے قومی مرکز نے بھی جزوی طور پر ابر آلود مطلع کی پیش گوئی کی ہے، دوپہر تک مشرق کی طرف حرکت کرنے والے بادلوں کی تشکیل کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ملک کے بعض ساحلی اور اندرونی علاقوں میں رات اور پیر کی صبح تک موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ ملک میں ہلکے سے اعتدال پسند ہوائیں بھی چلیں گی۔ بعض اوقات دن کے وقت یہ ہوائیں تازہ ہونگی ۔
بحیرہ عرب اور بحیرہ خلیج میں سمندر ہلکے سے درمیانے بہاؤ میں رہے گا جو دوپہر کے اوقات میں تیز بہاؤ کا مظاہرہ دے گا۔
Source: Khaleej Times