
خلیج اردو
دبئی : ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی جانب سے متحدہ عرب امارات کیلئے آمدہ دورہ پیر سے شروع ہوگا جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ایک نئی سمت میں لے کر جائے گا۔ ماہرین سمجھتے ہیں کہ یہ دورہ بڑھتے ہوئے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ دورہ 2021 میں متحدہ عرب امارات کی اعلی قیادت کی جانب سے انقرہ کے دورے کا تسلسل ہے۔ نومبر 2021 میں ابوظبہی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان جو یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر بھی ہیں ، نے ترکی کا کامیاب دورہ کیا تھا۔
یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مفادات کے گرد گھومتے ہوئے تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم تصور کیا جارہا ہے۔
متحدہ عرب امارات اور ترکی کے درمیان تعلقات اہم شعبوں میں مسلسل بہتر ہورہے ہیں۔ یہ دونوں ممالک کی قیادت کی مشترکہ کام کو فروغ دینے اور تعاون کے مزید مواقع پیدا کرنے کی خواہش کی عکاسی کرتے ہیں۔
یو اے ای کی قیادت کا خیال ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے سے علاقائی استحکام، خوشحالی اور امن میں مدد ملے گی۔
شیخ محمد کے انقرہ کے آخری دورے کے بعد سے دونوں ممالک نے 10 سیکیورٹی، اقتصادی اور تکنیکی معاہدوں سمیت تعاون بڑھانے کیلئے کئی سٹریٹجک معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔
2021 کی پہلی ششماہی میں متحدہ عرب امارات اور ترکی کے درمیان تجارت کا حجم 26.4 بلین درہم سے زیادہ رہا۔ اسی دورنیے کیلئے 2020 میں اس حجم میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔
یو اے ای نے نومبر 2021 میں توانائی، صحت اور خوراک کے شعبوں میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کیلئے ترکی میں 10 بلین ڈالر سرمایہ کاری فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ترکی میں کل اماراتی سرمایہ کاری 2020 کے آخر میں تقریباً 18.4 بلین درہم تھی جب کہ 2020 کے آغاز تک متحدہ عرب امارات میں ترکی کی سرمایہ کاری 1.3 بلین درہم سے زیادہ تھی۔
ترک سرمایہ کاری بنیادی طور پر تعمیرات، رئیل اسٹیٹ، مالیاتی، انشورنس، صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہے۔
ایکسپو 2020 دبئی میں شرکت کرنے والے 192 ممالک میں سے ایک اہم ملک ترکی بھی ہے۔
متحدہ عرب امارات ترک صدر کے آنے والے دورے کا خیرمقدم کرتا ہے ۔ اس کیلئے گویا ایک تہوار کی شکل میں تیاریاں کیں گئیں ہیں جس میں برج خلیفہ کے اگلے حصے پر ایک ویڈیو نمائش ، متحدہ عرب امارات اور ترکی کے جھنڈوں کے رنگوں میں متعدد تاریخی مقامات اور مشہور عمارتوں کو روشن کیا گیا ہے۔
ترکی کے ساتھ ٹھوس شراکت داری کی عکاسی کرنے والے جشن کے پیغامات دکھانے کیلئے مرکزی سڑکوں پر الیکٹرانک پینل شامل ہیں۔
Source : Khaleej Times