
خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں حکام نے 10 جون سے 9 جولائی تک 30 روزہ اضافی رعایتی مدت دی ہے جو مخصوص متاثرہ افراد کے لیے ہے۔
یہ اقدام بنیادی طور پر ان وزٹ ویزا ہولڈرز سے متعلق ہے جنہیں پہلے علاقائی فضائی حدود کی بندش اور فلائٹ ڈسٹرپشن کے باعث اوور اسٹے جرمانوں سے استثنا دیا گیا تھا۔
فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی کے مطابق اب متاثرہ افراد کو اپنی قانونی حیثیت درست کرنی ہوگی یا ملک چھوڑنا ہوگا۔
امیگریشن ماہرین کے مطابق یہ رعایت عام رہائشی ویزا ہولڈرز پر لاگو نہیں ہوتی بلکہ صرف مخصوص وزٹ ویزا کیسز تک محدود ہے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ 9 جولائی کے بعد معمول کے اوور اسٹے قوانین دوبارہ مکمل طور پر نافذ ہوں گے۔







