خلیج اردو: نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو سنٹر نے شارجہ پولیس کے تعاون سے ایک 42 سالہ شخص کو اس وقت بچا لیا جب اس کی کواڈ بائیک المدام شہر کے صحرا میں رائڈ کے دوران الٹ گئی۔
ذرائع کیمطابق شارجہ پولیس کی کارروائیوں میں ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا کہ شارجہ کے صحرائی علاقے المدام میں ایک شخص کو اپنی کواڈ بائیک کے ساتھ حادثہ پیش آیا، اس حادثہ میں اسکی کمر میں چوٹ آئی۔ زخمی شخص کو ایئرلفٹ کر کے الذھید ہسپتال پہنچایا گیا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر کے معاون آپریشنل سسٹمز کے ذریعے سائٹ کی جانچ بھی کی گئی