خلیج اردو
نیویارک: امریکہ نے پاکستان میں بڑھتی دہشتگردی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرئس کہتے ہیں کہ پاک افغان سرحداورافغانستان میں موجود دہشتگردگروپوں نے پاکستانیوں کی جانیں لی ہیں۔ ایسے میں پاکستان کو اپنی دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ افغان طالبان یقینی بنائیں کہ داعش،ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے خطے کی سیکیورٹی کو خطرہ نہ ہو۔ کیونکہ طالبان نے معاہدہ کیا ہے کہ وہ افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
ترجمان نے کہا افغان سر زمین سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف اقدامات کرنا پاکستان کا حق ہے۔ لازم ہے کہ پاکستان وہ کرے گا جو اس کاذاتی مفاد ہوگا۔افغانستان میں موجود دہشتگردگروپوں نے پاکستانیوں کی جانیں لی ہیں ۔
مزید کہا کہ پاکستان اورامریکا کامشترکہ مفاد ہے کہ طالبان وعدوں کو پورا کرے۔ امریکا کواگر کسی خطرے سے نمٹنےکیلئےیک طرفہ کارروائی کی ضرورت پڑی تو ضرور کریں گے۔