خلیج اردو
ماسکو: روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں 6 جنوری دن 12 بجے سے 7 جنوری رات 12 بجے تک جنگ بندی ہوگی۔
یر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن کے بیان میں کہا گیا کہ یوکرین بھی جنگ بندی کا اعلان کرے تاکہ لوگ کرسمس کی رسومات ادا کر سکیں۔
فیصلے کے ردعمل میں یوکرینی حکام نے روسی صدر کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے روسی صدرپیوٹن کی جنگ بندی کی تجویز کو منافقت قرار دے دیا ہے۔
یوکرینی صدارتی مشیر کا کہنا ہے کہ روس یوکرینی علاقوں کا قبضہ چھوڑے تو ہی جنگ بندی ممکن ہے۔روس اپنی منافقت اپنے پاس رکھے۔
Source: Khaleej Times