خلیج اردو آن لائن:
پیر کے روز دبئی کی ابتدائی عدالت نے ایک ویٹر کو چھپ کر اپنی ہم وطن خواتین کی نہاتے ہوئے ویڈیوز بنانے کے الزام میں تین ماہ قید کی سزا سنا دی۔ مدعاعلیہ کو جیل کی سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق فلپینی مدعا علیہ پر الزام تھا کہ وہ مرد و خواتین کی مشترکہ رہائش گاہ پر موبائل استعمال کرتے ہوئے چھپ کر خواتین کی نہاتے ہوئے ویڈیوز بناتا تھا۔ واقعہ المراقبت کے علاقے میں پیش آیا۔
مقدمے کی دیگر تفصیلات درج ذٰیل ہیں:
دبئی کی ابتدائی عدالت کو سماعت کے دوران بتایا گیا کہ 27 سالہ فلپینی مدعاعلیہ نے المراقبت میں مرد و خواتین کی مشترکہ رہائش گاہ میں موبائل فون کو باتھ روم میں اور دیگر جگہوں پر چھپا کر اپنی ہم وطن خواتین کی نہاتے ہوئے برہنہ ویڈٰیوز بنائیں۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق اگست میں ایک فلپینی خاتون نے گواہی دی کہ صبح کے5 بجے کے قریب وہ نہا کر نکلی اور یونیفارم پہننے کے لیے اپنے کمرے میں گئی تو اس نے کمرے کے فرش پر مدعالیہ کا موبائل اس انداز پڑا ہو دیکھا جیسے کمرے کی ویڈیو بنائی جا رہی ہو۔
خاتون نے مزید بتایا کہ ” جب میں نے فون اٹھایا تو دیکھا کے کیمرے میں ریکارڈنگ ہو رہی تھی۔ مدعاعلیہ کمرے میں آیا اور اسنے فون واپس لینے کی کوشش کی لیکن میں موبائل میں سے اپنی دیگر روم میٹس کی نہاتے ہوئے ویڈیوز دیکھ لیں”۔
خاتون کا کہنا تھا کہ اس اپنی ویڈیو بھی دیکھی جس میں باتھ روم سے باہر آ رہی ہے اور کپڑے تبدیل کر رہی تھی۔
فون پکڑے جانے پر مدعاعلیہ نے خاتون سے موبائل چھیننے کر ویڈیو تلف کرنے کی کوشش کی، لیکن خاتون نے فون واپس چھین لیا اور دبئی پولیس کو اطلاع کر دی۔ خاتون نے بتایا کہ مدعاعلیہ واش روم کی چھت میں موبائل چھپاتا تھا جس کا رخ شاور کی طرف ہوتا تھا۔
اس کے موبائل میں بہت ساری دیگر خواتین کی بھی ویڈیوز موجود ہیں۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ان کے درمیان اس سے پہلے کوئی جھگڑا نہیں ہوا تھا وہ اپارٹمنٹ میں الگ تھلگ رہتا تھا اور کسی سے کم ہی بات کرتا تھا۔
تاہم دوران تفتیش مدعاعلیہ نے موبائل استعمال کرتے ہوئے خواتین کی نہاتے ہوئے ویڈیوز بنانے کا اعتراف کیا۔
جس پر دبئی پبلک پراسکیوشن نے مدعالیہ پر مختلف خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور اپنا موبائل استعمال کرتے ہوئے انکی زاتی زندگی میں دخل دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس مقدمے کا فیصلہ آج سنا دیا گیا ہے جس میں مدعاعلیہ کو تین ماہ قید اور پھر ملک بدر کر دینے کی سزا سنائی گئی ہے۔
Source: Gulf News






