خلیج اردو: ابوظہبی پولیس نے ایک بار پھر مکینوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بچوں کو گاڑیوں میں بلاوجہ اکیلا نہ چھوڑ کر جائییں کیونکہ یہ عمل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
پولیس ٹریفک اینڈ پیٹرولز ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر کیپٹن محمد حماد العیسائی نے کہا کہ بچوں کو گاڑیوں چھوڑنا گرمی کے مہینوں میں خطرناک اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے سخت قانون کے تحت قابل سزا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی عمر کے بچوں کو گاڑی میں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے وہ ناصرف منٹوں میں دم گھٹنے سے موت کے منہ میں جا سکتے ہیں بلکہ وہ ٹرانسمیشن اور کنٹرولز کے ساتھ بھی کھیل سکتے تھے۔
محمد حماد نے مزید کہا کہ قانون پر عملدرآمد نہ کرنے والے شہریوں پر کم از کم 5 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اس کے ساتھ جیل کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔