
خلیج اردو
08 نومبر 2020
دبئی: امریکہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جیو بائیڈن نے سابق صدر اور رپبلکن امیدوار ڈونلڈ جے ٹرمپ کو شکست دے کر فتح اپنے نام کی ہے۔ پورے دنیا سے جہاں تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے وہاں پر متحدہ عرب امارات کی قیادت نے بھی نومنتخب صدر کے نام مبارک پاد کا پیغام بھیجا ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے صدرووزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے درمیان پانچ دہائیوں پر مشتمل اسٹریٹجک تعلقات کو مزید دوام بخشیں گے۔
شیخ محمد نے کہا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب 46 ویں صدر جیو بائیڈن اور نائب صدر کمالہ ہرس کو ان کی جیت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
Congratulations to the President-Elect of the United States @JoeBiden and Vice President-Elect @KamalaHarris . We look forward to strengthening our five-decade enduring and strategic relations. pic.twitter.com/DiBiXu7JMh
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) November 7, 2020







