پاکستانی خبریں

امریکی نو منتخب صدر کیلئے تہنیتی پیغام: امریکہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، عمران خان

خلیج اردو
08 نومبر 2020
عاطف خان خٹک
اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے نو منتخب امریکی صدر جیو بائیڈن کیلئے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات برقرار رکھتے ہوئے حمایت جاری رکھے گا۔

اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا ہے کہ جیو بائیڈن اور کمالہ ہرس کوفتح مبارک!میں نومنتخب صدرکےجمہوریت پر عالمی سمٹ کےانعقادکیساتھ کرپٹ رہنماؤں کیجانب سےچوری شدہ قومی دولت چھپانے اورٹیکس چوری کےغیرقانونی ٹھکانوں کے خاتمےکیلئےانکےساتھ کام کرنےکاخواہاں ہوں افغانستان/خطےمیں امن کیلئےبھی ہم امریکہ کیساتھ کام جاری رکھیں گے۔

پاکستان کے وفاقی وزرا نے بھی ڈیموکریٹک پارٹیز کو صدارتی انتخابات میں جیت پر مبارک باد پیش کیں ہیں۔

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جیو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے اور اب وہ امریکا کے 46 ویں صدر ہوں گے۔

دوسری طرف اپوزیشن رہنماؤں نے بھی بائیڈن کی جیت پر ان کو مبارک باد دی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button