پاکستانی خبریں

پاکستان کے نجی بنک میں منیجر کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، عوام میں غم و غصہ

خلیج اردو
عاطف خان خٹک
اسلام آباد: پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں ایک نجی بنک کے منیجر کی جانب سے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں عوام کی جانب سے بنک میجر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ غم و غصے کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف 10 میں واقع نجی بنک کے برانچ منیجر کو وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرکے ڈھٹائی کے ساتھ بنک میں اپنے منصب پر بیٹھ جاتا ہے۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کیمشنر حمزہ شفقات نے عوام سے میڈیا سے متعلق اپیل کی ہے کہ اسے شیئر نہ کیا جائے تاکہ خاتون کی آبروریزی نہ ہو اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ تمام شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں اور زمہ دار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button