عالمی خبریں

وائیٹ ہاؤس میں تبدیلی آگئی، بائیڈن امریکی کا نیا صدر منتخب ہو گیا، امریکیوں کے نام پیغام دے دیا۔

خلیج اردو
07 نومبر 2020
واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں ریاست پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے، جس کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی جس کے ساتھ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن امریکا کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن پنسلوانیا کے20 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد ان کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 جبکہ رپبلکن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔

نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جنہوں نےمجھے ووٹ دیا یا نہیں دیا، میں سب کا صدر ہوں۔ اس عظیم ملک کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،آگے ہمیں مشکل چیلنجز درپیش ہیں ۔ میں امریکی عوام کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

https://twitter.com/JoeBiden/status/1325118992785223682

پنسلوینیا، ایریزونا، جارجیا اور نیواڈا کی ریاستوں میں برتری حاصل کرنے کے بعد امریکی صدارتی انتخاب میں جو بائیڈن کی جیت کے امکانات روشن ہوگئے تھے تاہم پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد جو بائیڈن برتری حاصل کرنے کے بعد امریکا کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

بائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر ہوں گا۔ ان کی کامیابی پر مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button