عالمی خبریں

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا

خلیج اردو

یروشلم :اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں نے  جیل حکام کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد جمعہ کو بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

 

زیر حراست افراد کے نمائندوں نے ایک بیان میں کہا کہ "جب دشمن نے سوچا کہ وہ ہمارے حقوق اور وقار کو پامال کر سکتا ہے اور تمام اندرونی اور بیرونی سطح پر اسرائیلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر اور وزیرِ خزانہ بزلئیل سموٹریچ کولگام ڈالنے کی کوششیں ناکام رہیں تو ہم نے خدا کی مدد اور نصرت سے اپنی کھلی ہڑتال شروع کرنے کا فیصلہ کیا”۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ "اسیر تحریک کے رہنما آج ہڑتال شروع کریں گے، جس کی نمائندگی تحریک کی سپریم نیشنل ایمرجنسی کمیٹی کرے گی۔

دریں اثنا فلسطینی کلب برائے اسیران کے سربراہ قدورہ فارس نے وضاحت کی کہ ہڑتال روکنی کی بات کی جائے تو ہم یہ واضح کررہے ہیں کہ قیدیوں کے خلاف "بن گویر” کے اٹھائے گئے اقدامات کو روکا جائے جو بہ ظاہر سادہ لگتے ہیں لیکن وہ انتقامی اور نسل پرستانہ کارروائیاں ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی جیلوں کے اندر قیدیوں کی تحریک جیلروں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہے۔ وہ "بن گویر” اور اس انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے دیگر ارکان کو قیدیوں اور ان کے حقوق کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی۔

 

بن گویر کی وزارت جیلوں اور حراستی مراکز کی بھی ذمہ دار ہے۔ اسرائیل کی دو درجن جیلوں میں 170 بچے اور 29 خواتین سمیت تقریباً 4,800 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button