عالمی خبریں

ایران میں شدید زلزلے کے جھٹکے، 3 افراد لقمہ اجل بن گئےجبکہ 500 زخمی

خلیج اردو

 

تہران :ایران کے شمال مغربی صوبے آذربائیجان غربی کے شہر خوی میں ہفتے کو 5.9 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جب کہ 800 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

آذربائیجان غربی صوبہ ​ ترکی کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

 

آذربائیجان غربی کے گورنر جنرل محمد صادق نے اتوار کو بتایا کہ زخمیوں کو شہر خوی کے ساتھ ساتھ قریبی علاقوں کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

 

 

محمد صادق کا کہنا تھا کہ زلزلے کی وجہ سے 70 دیہات میں نقصان کا خدشہ ہے۔ آرمیا کے بعد خوی آذربائیجان غربی کا سب سے بڑا شہر ہے۔

 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلہ رات نو بج کر 44 منٹ پر آیا جس کی گہرائی سات کلومیٹر زمین میں بتائی جاتی ہے۔

 

ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز ایران کے شہر خوی کے قریب تھا۔

 

امدادی کارکنوں کے مطابق زلزلے سے متاثرہ کچھ علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے

 

میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ترکی، عراق، آرمینیا اور آذربائیجان میں بھی محسوس کیے گئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button