خلیج اردو
برکینا فاسو :برکینا فاسو میں فوج کے خلاف دہشت گردی کے حملے میں 51 فوجی مارے گئے ہیں ۔
فوج کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق سہیل علاقے کے ضلع اودلان میں تعینات فوجیوں پر دہشت گردانہ حملے میں 51 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔
فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 60 دہشت گرد بھی مارے گئے ۔
پڑوسی ملک مالی میں القاعدہ اور داعش سے منسلک دہشت گرد گروپ 2015 سے برکینا فاسو کے شمال اور مشرق میں متواتر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 2015 سے دسمبر 2021 تک 2000 افرادجن میں سے 600 سیکورٹی اہلکار شامل ہیں، ان حملوں کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں ۔۔