خلیج اردو
انڈیا :بھارتی ریاست اڑیسہ کے وزیرِ صحت نبا کشور داس پر اتوار کو حملہ ہوا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا
اطلاعات کے مطابق ریاستی وزیر پر سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس افسر نے حملہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جس اسسٹنٹ سب انسپکٹر سیکیورٹی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اسی نے نبا کشور داس پر فائرنگ کی ہے۔
حملہ کرنے والے پولیس افسر کا نام گوپال داس بتایا جا رہا ہے۔ حملے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں جن میں سے ایک میں وزیر کو گولی لگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
فائرنگ میں ایک پولیس افسر اور ایک اور شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نبا کشور داس نوین پٹنائک حکومت میں ایک سینئر وزیر ہیں۔ ان پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ جھرسوگوڈا ضلع کے برج راج نگر میں حکمرا ن جماعت بیجو جنتا دل کے ایک نئے دفتر کا افتتاح کرنے آئے۔
وہ گاندھی چوک پر جیسے ہی اپنی کار سے باہر نکلے کہ ان پر قریب سے دو فائر کیے گئے۔
فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور نے بھاگنے کی کوشش کی البتہ اسے پکڑ لیا گیا۔
اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ تاحال حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
پولیس ڈی پی او کے مطابق اے ایس آئی نے انتہائی قریب سے سینے میں گولیاں ماری ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولی لگنے کے بعد نبا کشور داس کے سینے سے خون بہہ رہا ہے جب کہ وہ اپنے سینے پر ہاتھ سے دباو ڈالتے ہوئے کار سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر صحت کئی گھنٹے زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد ہسپتال سانسوں نے ساتھ دینا چھوڑ دیا اور اس دنیا سے رخصت ہو گئے ۔