خلیج اردو
روس: روس کے شہر بلگورود کے اسلحہ گودام میں دھماکا ہوا ہے جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
ماسکو سے روسی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے ساتھ سرحد پر روس کےبلگورود شہر کے اسلحہ کے گودام میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔
روسی خبرایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ بلگورود میں ہلاک و زخمی افراد فوجی تربیت لینے والے روسی ہیں۔
روسی خبر ایجنسی کے مطابق دستی بم کے غلط استعمال سے اسلحہ گودام میں دھماکا ہوا۔
دھماکہ ایک گودام میں ہوا جہاں روس کی مسلح افواج نے گولہ بارود کو ذخیرہ کیا ہوا تھا ،روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مزید آٹھ اہلکار تاحال لاپتہ ہیںجن کی تلاش جاری ہیں ۔
روس کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے منسلک ٹیلیگرام چینلزکے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو یوکرین میں ایک لڑنے کے لیے بلایا گیا تھا۔
بیلگورڈیوکرین کے شمال مشرق سے متصل ہے جہاں گزشتہ فروری میں یوکرین پر حملے کے بعد سے خارکیف کو متعدد روسی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
اکتوبربندوق بردار نے بیلگوروڈ کے علاقے میں ایک فوجی اڈے پر فائرنگ کی تھی جس میں 11 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔