خلیج اردو
یروشلم :اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید ہو گئے،اسرائیلی فائرنگ کا یہ واقعہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں پیش آیا ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک فلسطینی نامعلوم شخص کی فائرنگ سے جبکہ دوسرا نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔
اس حوالے سے فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز نابلس کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی تھی ، فائرنگ سے زخمی ہونے والا 21 سال کا فلسطینی نوجوان ہسپتال میں انتقال کرگیاتھا۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نےفلسطینی شہری کے سر میں گولی ماری تھی ، اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں بھی اسی علاقے میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کے سر میں گولی ماری تھی جبکہ گزشتہ سال اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 170 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے تھے۔
مغربی کنارے میں ہونے والے واقعات میں ایک امریکی شہریت کی حامل الجزیرہ سے وابستہ صحافی شیرین ابو عاقلہ بھی شامل ہیں۔ جنہیں اسرائیلی فوج نے گولی مار کر کوریج کے دوران شہید کردیاتھا۔
اسرائیلی فوج کی روز انہ کی بنیاد پر مغربی کنارے میں آپریشن کے دوران 19 اسرائیلی سویلینز بھی مارے گئے ہیں۔