عالمی خبریں

ملائیشیاں کے گرفتار سابق وزیر اعظم کی سزا پر نظر ثانی درخواست مسترد

خلیج اردو

ملائیشیا:ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی سزا پر نظرثانی کی درخواست مسترد کردی۔

درخواست مسترد ہونے کے بعد سابق وزیراعظم کے پاس عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کی آخری کوشش ختم ہوگئی اور اب نجیب رزاق کے پاس اپنی سزا کے خلاف صرف شاہی معافی کی درخواست کا راستہ موجود ہے۔

نجیب رزاق کو ریاستی فنڈ میں اربوں ڈالرکی کرپشن کرنے پر عدالت نے 12 سال قیدکی سزا سنائی ہے۔

وفاقی جج کے مطابق پانچ رکنی پینل میں سے4 ججوں نے نجیب رزاق کی سزا پر نظر ثانی کی درخواست مسترد کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

نجیب رزاق کے وکیل کا کہنا ہے کہ ایک جج کے اختلافی نوٹ سے مزید عدالتی کارروائی کا امکان ہے۔

 

نجیب کو مزید درجنوں الزامات کا بھی سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کی سزا کا وقت مزید بڑھ سکتا ہے۔

ان میں سے زیادہ تر کا تعلق 1 ایم بی ڈی اسکینڈل میں اس کے مبینہ کردار سے ہے، جس کی وجہ سے امریکہ، سوئٹزرلینڈ اور سنگاپور سمیت دنیا بھر میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہوئیں۔

ان الزامات نے نجیب کی معزولی اور 2018 کے انتخابات میں ان کی جماعت کی طویل حکمرانی کے بعد شکست میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button