
خلیج اردو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی موجودگی میں ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فرانس کے تاریخی شہر ورسائی کے محل میں ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق امریکا نے ایران کے ساتھ 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت کے نکات جاری کر دیے ہیں جبکہ اس دستاویز کا عنوان "اسلام آباد مفاہمتی یادداشت” رکھا گیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "فی الحال جمعے کو ہونے والے مذاکرات کی تصدیق نہیں کر سکتے”۔
انہوں نے بتایا کہ "چند گھنٹے قبل تک ملاقات طے شدہ تھی تاہم معاہدے پر دستخط کے بعد اجلاس پر توقف کا فیصلہ کیا گیا”۔
اسماعیل بقائی کے مطابق جمعہ کو ملاقات کے انعقاد یا نہ ہونے کا فیصلہ آئندہ چند گھنٹوں میں متوقع ہے جبکہ جنیوا میں مذاکراتی وفود کی شرکت بدستور شیڈول کے مطابق برقرار ہے۔
یہ پیش رفت ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور خطے میں استحکام کے لیے ایک اہم سفارتی سنگ میل کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد جنیوا مذاکرات مؤخر ہو گئے جبکہ خطے میں امن کے امکانات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔







