عالمی خبریں

ایرانی صدر نے ٹرمپ کے ساتھ دستخط شدہ معاہدہ میڈیا کو جاری کر دیا، ایران امریکا جنگ بندی معاہدہ عالمی سفارتکاری میں نئی مثال قرار

خلیج اردو
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی کاپی میڈیا کے ساتھ شیئر کر دی ہے، جس پر ان کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط بھی موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ بین الاقوامی سطح پر دو ممالک کے درمیان ہونے والے کسی اہم معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کے ذریعے اتفاق رائے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی باضابطہ تقریب جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونا طے ہے، جس میں امریکی اور ایرانی وفود کے علاوہ ثالثی میں اہم کردار ادا کرنے والے پاکستان، سعودی عرب، قطر، ترکیہ اور مصر کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔

اس سے قبل ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کی ہارڈ کاپی پر عشائیے کے دوران دستخط کیے، جبکہ تہران نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں ممالک طے شدہ وقت سے پہلے جنگ بندی معاہدے پر متفق ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں صدور کے دستخط مکمل ہونے کے بعد سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی طے شدہ ملاقات کے انعقاد کے حوالے سے فیصلہ آئندہ چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا حتمی متن طے پا گیا ہے اور دونوں فریقین نے اس پر الیکٹرانک دستخط بھی کر دیے ہیں۔

ایران اور امریکا کے درمیان دستخط شدہ معاہدے کا منظرعام پر آنا دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی پیش رفت اور خطے میں کشیدگی کم ہونے کی اہم علامت سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button