عالمی خبریں

سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کی ثالثی سے ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت، حتمی معاہدے کے لیے 60 روزہ روڈ میپ منظور، علاقائی امن کے امکانات روشن

خلیج اردو
سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کی ثالثی اور قطر کے تعاون سے ہونے والے ایران اور امریکا مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق فریقین نے حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے 60 روزہ روڈ میپ کی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ایک ڈی کنفلیکشن سیل قائم کیا جائے گا، جبکہ جوہری پروگرام، پابندیوں اور تنازعات کے حل سے متعلق الگ الگ ورکنگ گروپس بھی تشکیل دیے جائیں گے۔

فریقین نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے براہِ راست رابطہ لائن قائم کرنے اور معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئے اور کئی اہم امور پر حوصلہ افزا پیش رفت حاصل کی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کی میزبانی میں شروع ہونے والا امن عمل عالمی سفارتکاری میں ایک اہم سنگ میل بن چکا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ برگن اسٹاک سمٹ کے بعد خطے میں امن اور استحکام کے امکانات مزید روشن ہوئے ہیں۔ پاکستان اور قطر نے مذاکراتی عمل میں امریکا اور ایران کے تعاون کو سراہتے ہوئے تنازعات کے پُرامن حل کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button