عالمی خبریں

میانمارمیں فائرنگ، 3 بدھ مت سمیت 22 افراد ہلاک

خلیج اردو

میانمار :وسطی میانمار میں نامعلوم افراد نے 3 بدھ مت سمیت 22 افراد کو قریب سے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق میانمار کی فوجی جنتا کے ترجمان نے بتایا کہ اس کے فوجی جنوبی شان ریاست کے علاقے پنلاونگ میں باغی جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں میں ملوث رہے ہیں لیکن انھوں نے کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچایا۔

 

ترجمان  نے بیان میں کہا کہ کے این ڈی ایف اور ایک اور باغی گروپ نان نینٹ کے گاؤں میں داخل ہوئے جب حکومتی فورسز مقامی لوگوں کی ملیشیا کے ساتھ سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے موجود تھی۔

 

انہوں نے کہا کہ “جب دہشت گرد گروپوں نے فائرنگ کی تو کچھ دیہاتی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تاہم انہوں نے مزید تبصرہ کے لیے رائٹرز کی متعدد کالوں کا جواب نہیں دیا جبکہ رائٹرز آزادانہ طور پر کسی بھی دعوے کی تصدیق نہیں کرسکا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button