خلیج اردو
یوگنڈاآرمی کے ترجمان کے مطابق کانگو کے شہر کاسنڈی میں چرچ میں عبادت کے دوران ایک مشتبہ شخص کے بم حملے میں پانچ افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔
فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ حملہ ممکنہ طور یوگنڈا کے عسکریت پسند گروپ (ADF) کی جانب سے کیا گیا۔
” انتھونی مولوشے نے فون پر میڈیا کو بتایا کہ حفاظتی اقدامات کے باوجود ظاہرہوتا ہے کہ بم حملے کے پیچھے ADF کا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند گروپ ADFنے تاحال ذمہ داری قبول نہیں کی ۔
کسنڈی کے رہائشی ایلین کٹسا نےعلاقے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کے حالات کشیدہ ہیں،ابھی جائے وقوعہ سے واپس آیا ہوں، جہاں میں نے زمین پر بچوں کی لاشیں دیکھی ہیں۔
مقامی علاقائی منتظم چارلس اومیونگا نے رائٹرز کو بتایا کہ 2014 میں اس گروپ کی جانب سے علاقے میں حملوں میں تیزی لانے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہوگا جب ADF نے کسنڈی کو نشانہ بنایا، جس کا کہنا تھا کہ مرنے والوں کی تعداد کم از کم 10 ہے۔