عالمی خبریں

ڈکیتی کے دوران مزاحمت، گولی لگنے سے پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق

خلیج ردو

امریکہ : امریکا میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو نے پاکستانی نژاد 26 سالہ پولیس افسر کو گولی مار کر قتل کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کے پاکستانی نژاد پولیس اہلکار 26 سالہ عدید فیاض کو ڈکیتی کے دوران گولی مار دی گئی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں انتقال کرگئے۔

پولیس کے مطابق پاکستانی نژاد اہلکار کو گزشتہ روز ایک 38 سالہ ملزم رینڈی جونز نے گولی ماری تھی جسے وقوعہ سے 50 میل دور ایک ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بروکلین میں ڈکیتی کے بعد اپنی گرل فرینڈ اور پانچ چھوٹے بچوں کے ساتھ اس ہوٹل میں چھپا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق اہلکار کی قتل پر ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوانے کا عہد کرتے ہیں۔

نیویارک پولیس نے پاکستانی نژاد اہلکار عدید فیاض کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button