عالمی خبریں

گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیاگیا، دن میں 114 فلپائنی ملازمائیں وطن واپس لوٹ گئیں

 

 

خلیج اردو

 

فلپائن: کویت میں فلپائن سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ گھریلو ملازمہ کو کفیل کے 17 سالہ بیٹے نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلادیا جس کے بعد صرف 4 دن میں 114 فلپائنی ملازمائیں وطن واپس لوٹ گئیں۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق تین روز قبل صحرائی علاقے کی سڑک سے ایک جلی ہوئی لاش ملی تھی جس کی شناخت 35 سالہ فلپائنی خاتون جولیبی رانارا کے نام سے ہوئی تھی۔ لاش کے پوسٹ مارٹم اور فرانزک ٹیسٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی تصدیق بھی ہوئی۔

 

مقامی پولیس ان رپورٹس اور فلپائنی ملازمہ کے اہل خانہ سے حاصل ہونے والی معلومات کی وجہ سے سفاک قاتل تک پہنچ گئی جو کوئی اور نہیں ایک 17 سالہ لڑکا ہے جس کے گھر وہ کام کیا کرتی تھی۔

 

زیادتی اور قتل کی اس ہولناک واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے فلپائن نے کویت کے لیے ملازمین کے بھرتی کے دفاتر کو بلیک لسٹ کردیا اور فلپائنیوں کو ملازمت کے لیے کویت جانے سے روک دیا۔

 

واضح رہے کویت میں 2 لاکھ 68 ہزار فلپائنی ملازمت کی غرض سے مقیم ہیں اور ان میں زیادہ تر گھروں میں امور خانہ داری کا کام کرنے والی ملازمائیں ہیں۔

 

دوسری جانب بہیمانہ قتل کے بعد 114 فلپائنی گھریلو ملازمائیں اپنے آبائی وطن لوٹ چکی ہیں جب کہ 400 سے زیادہ فلپائنی باشندوں نے ہنگامی مرکز میں پناہ لی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button