عالمی خبریں

یوکرینی صدر کا چینی صدرکو یوکرین کا دورہ کرنے کی دعوت

خلیج اردو

کیف : یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے چین کے صدر شی جن پنگ کو یوکرین کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ دعوت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب روس، یوکرین جنگ دوسرے سال  سے جاری ہے۔

ولادی میر زیلنسکی نے ایک انٹرویو میں  چینی صدر کو دورے کی دعوت دی ہے انہوں نے کہا کہ دورے کے  دوران ملک میں جاری جنگ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لئے ناقابل قبول سمجھوتے نہیں کرے گا اور یقین ظاہر کیا کہ بآلاخر ہم کامیاب ہوں گے۔

زیلنسکی نے مزید کہا کہ میں ان سے بات کرنا چاہتا ہوں لیکن ایک سال سے زیادہ عرصے سے میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

چند روز قبل خبر رساں اداروں نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کے حوالے سےایک بیان نشر کیا تھا جس میں روسی صدر نے کہا تھا کہ ان کا ملک چین کے ساتھ فوجی اتحاد قائم نہیں کرنا چاہتا۔

یوکرائنی صدر نےمیڈیا کے ساتھ انٹرویو کے دوران خبردار کیا کہ اگر یوکرین باخموت کو کھو دیتا ہے تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button