
تِل ابیب:
بھارت کے سفارتخانہ نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کے لیے حفاظتی ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور مقامی حکام کی حفاظتی ہدایات اور پروٹوکولز پر سختی سے عمل کریں۔
شہریوں کو یہ بھی نصیحت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سفارتخانے کی 24 گھنٹے ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔
سفارتخانے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا:
"خطے میں موجودہ حالات کے پیش نظر، اسرائیل میں موجود تمام بھارتی شہریوں کو محتاط رہنے اور اسرائیلی حکام اور ہوم فرنٹ کمانڈ کی جانب سے جاری حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔”
رابطے کی معلومات برائے ہنگامی صورتحال
-
ٹیلی فون: +972-54-7520711، +972-54-3278392
-
ای میل: cons1.telaviv@mea.gov.in
قبل ازیں، بھارت کے وزارت خارجہ نے ایرانی سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی تھی اور جو شہری پہلے ہی ایران میں موجود ہیں، انہیں فوری طور پر دستیاب تجارتی پروازوں کے ذریعے ملک چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔






