عالمی خبریں

ترکیہ اور شام کے سرحدی علاقے میں زلرلے کےدوبارہ جھٹکے،3 جاں بحق جبکہ 8 زخمی

خلیج اردو

انقرہ:ترکیہ ٹی وی ٹی آر ٹی کے مطابق ترکیہ کے صوبہ ہاتائے میں آنے والے زلرلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق زلرلہ مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 4 منٹ پر آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ زلزلے کےدو نئے آفٹر شاکس سے 8 افراد زخمی اور 3 افراد کی جاں بحق ہونے کی خبریں رپورٹ ہوئی ہیں

زلرلے کے بعد سرحدی علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔ سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز تیزی سے وائرل ہوگئی جس میں زلرلے کے جھٹکوں سے عمارتوں اور بجلی کے کھمبوں کو جھولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button