عالمی خبریں

سربراہ یورپی یونین کا پاک بھارت وزرائے خارجہ سے رابطہ، تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور

خلیج اردو
3 مئی 2025
یورپی یونین کے سربراہ کاجاکلاس نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ رابطہ کیا ہے اور دونوں ممالک پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے فریقین سے کہا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچانے کے لیے فوری طور پر بات چیت کا عمل آگے بڑھایا جائے۔

کاجاکلاس نے یہ بھی کہا کہ کشیدگی میں اضافے کا کوئی بھی فریق فائدہ نہیں اٹھا سکتا اور اس صورتحال میں سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ امن اور استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button