پاکستانی خبریں

بھارت کی تاریخ ہے کہ وہ اہم مواقع پر خوددہشتگردی کرکے الزام پاکستان پر عائد کرتا ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی پریس کانفرنس

خلیج اردو
کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ خود رچایا ہے اور اس کی تاریخ ہے کہ وہ اہم مواقع پر خود دہشتگردی کرکے اس کا الزام پاکستان پر عائد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کبھی سیاحوں پر حملہ کرتا ہے تو کبھی سکھوں پر، اور پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی تھی، مگر بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی دکھائی۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ امریکی نائب صدر کا بیان غیر ضروری تھا اور اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے اسے عالمی سیاست کے مفادات کے تحت بیان کیا گیا قرار دیا۔

انہوں نے سندھ طاس معاہدے کے بارے میں کہا کہ اسے یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا، اور اس حوالے سے بھارت کا کوئی بھی اقدام غیر قانونی ہوگا۔ حافظ نعیم الرحمن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے اور جنگ بندی کے بعد اسرائیل کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button